نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل
سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED)میں بد عنوانی اور رشوت ستانی کے واقعا ت کی سخت مذمت کی ہے۔
اڈیشہ میں ایک حالیہ معاملے میں،ای ڈی کے ڈپٹی ڈائرکٹر چنتن رگھونشیکو سینٹر ل بیوریو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی)29مئی 2025کو ایک مقامی تاجر سے 20لاکھ روپئے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ اتھا۔ رگھو نشی نے منی لانڈرنگ کیس کو نمٹانے کے لیے 5 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ جسے بعد میں ؎2کروڑروپئے میں طے کیا گیا۔یہ واقعہ ای ڈی کے اند ر بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور اس کی ساکھ میں زبردست گراوٹ کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ کوئی واحد کیس نہیں ہے۔ای ڈی افسران کے خلاف رشوت ستانی اور زبردستی کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ جیسے سندیپ سنگھ، پون کھتری، انکت تیورای اور دیگر معاملے سامنے آئے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ جہاں ای ڈی جیسی تفتیشی ایجنسی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام پر سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے لوگوں کو ڈرانے اور رشوت لینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ مزید یہ کہ ای ڈی کی جانب سے حکمران جماعت کو الیکٹورل بانڈزکے ذریعے بھاری رقم عطیہ کرنے والی کمپنیوں کی تحقیقات کی خبروں نے بھی ایجنسی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی ان تمام الزامات کی مکمل اور سیاسی مداخلت سے پاک آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، قصور وار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ہمارے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔نیز ہراساں کرنے اور رشوت لینے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ختم ہونا چاہیے۔ پارٹی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اختتام میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی منصفانہ حکمرانی اور انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments
Post a Comment