ٓایس ڈی پی آئی کے وفد نے علی گڑھ ہجومی تشدد حملہ متاثرین سے ملاقات کی اور انصاف کا مطالبہ کیا

لکھنؤ۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، اتر پردیش کے ایک وفد نے
ریاستی نائب صدر مہنئدر سنگھ کی قیادت میں کل علی گڑھ میڈیکل اسپتال میں ہجومی تشدد حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وفد نے انصاف کے حصول میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سرور علی، ریاستی سکریٹری ہارون چودھری، ہاپوڑ اسمبلی کے صدر ڈاکٹر رحیم الدین اور غازی آباد ضلع ایگزیکٹیو ممبر عمران تومر شامل تھے۔ یاد رہے کہ 24مئی 2025کو علی گڑھ ضلعی کے اترولی میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ عقیل، ارباز، قدیم اور عقیل نامی ایک اور فرد جو تمام محلہ کساباں، اتروالی کے رہاہشی ہیں ان پر ایک متشدد ہجوم نے وحشیانہ حملہ کیا جو مبینہ طور پر ہندو دائیں بازو کے گروہوں سے وابستہ تھے اور انہوں نے ان پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگایا تھا۔ 

 

Comments