ایس ڈی پی آئی وقف املاک کے تحفظ کے لیے ملک گیر جدوجہد جاری رکھے گی۔ الیاس محمد تمبے

کولکاتہ۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنر ل
سکریٹری الیاس محمد تمبے نے گزشتہ 5 جنوری 2025کومغربی بنگال کے پارٹی ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ''وقف املاک صرف مسلم کمیونٹی کی وراثت کا حصہ نہیں ہیں بلکہ سماج کے لیے ایک لازمی اثاثہ ہیں۔ ان جائیدادوں کی حفاظت کرنا ہر ذی شعور مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔ وقف بورڈ کے تحفظ کو یقینی بنانا سماجی انصاف کو برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔الیاس محمد تمبے وقف ترمیمی بل اور اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے فرقہ وارانہ ریمارکس کی مذمت کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ''ایک ملک، ایک انتخاب'' کے عنوان پر تمبے نے کہا کہ  ''جمہوریت کو کمزور کرنے کی بی جے پی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پورا ملک متحد ہو گا اور اگر ضرورت پڑی تو آئین کی حفاظت کے لیے دوسری آزادی کی جدوجہد شروع کی جائے گی۔'

ایس ڈی پی آئی مغربی بنگال کے ریاستی صدر، تائید الاسلام نے سویندو ادھیکاری کی فرقہ وارانہ بیان بازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، ''سویندو ادھیکاری بنگال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ حالیہ واقعات مرشد آباد میں ان کے حامیوں کے درمیان ان کی اشتعال انگیز تقریروں کا براہ راست نتیجہ ہیں، جن کا مقصد تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دینا ہے ریاستی حکومت کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔'' 

پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی کے قومی سکریٹری فیصل عزالدین، ریاستی جنرل سکریٹری حقیق الاسلام اور دیگر ریاستی قائدین نے شرکت کی۔ پارٹی نے بنگال اور پورے ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔


Comments