مرشد آباد کی مسلم اکثریتی حیثیت کی وجہ سے جان بوجھ کر اسے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ محمد شفیع َ۔، ایس ڈی پی آئی - مرشد آباد میں دریا کے کٹاؤ کے مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ۔ ایس ڈی پی آئی کا فرکھا سے لال گولہ تک 100کلو میٹر مارچ
مرشد آباد۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مغربی بنگال کی جانب
سے مرشد آبادکے علاقے میں دریا کے کنارے کٹاؤ کے مسئلے کے مستقل حل کے مطالبے اور 5 لاکھ سے زیادہ بے گھر خاندانوں کی حالت زار کو سدھارنے کے مطالبے کو لیکر فرکھا سے لال گولہ تک 100کلو میٹر مارچ نکالاگیا۔ریالی کو ریاستی کمیٹی نے دہاڑ ریالی کا نام دیا تھا۔ یہ ریلی مرشد آباد کے تقریباً چھ اسمبلی حلقوں میں دریا کے کٹاؤ کے مسئلہ کے مستقل حل اورمتاثرین کے لیے مناسب معاوضہ اور مناسب باز آبادکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے نکالی گئی تھی۔ مہم کا آغاز7دسمبر 2024 کو فرکھا، ایم ایل اے بھون کے روبرو سے شروع ہوا اور اس کا اختتامی اجلاس، 14دسمبر 2024کوایم این اکیڈمی میدان لال گولہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے کلیدی خطاب کیا۔ محمد شفیع نے مرشدآباد ضلع کی بگڑتی ہوئی حالت پر روشنی ڈالی اور 5 لاکھ سے زیادہ بے گھر خاندانوں کی حالتِ زار کو حکومتوں کی لاپرواہی قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع کی مسلم اکثریتی حیثیت اس دانستہ نظر اندازی کی وجہ ہے۔ شفیع نے مزید کہا کہ اس ضلع کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ساتھ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں ترقی کی دھاروں سے باہر رکھا گیا ہے۔
اس علاقے کے لوگ گزشتہ 42 سالوں سے دریا کے کنارے کے شدید کٹاؤ کا شکار ہیں۔ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، ہزاروں گھر، اسکول، مندر اور مساجد دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ کسی بھی حکومت نے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔
ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدرمحمد شفیع نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ڈی پی آئی کے اقدامات آج کی ریلی سے ختم نہیں ہوں گے بلکہ ایک بڑی تحریک میں بدلیں گے۔ انہوں نے مرشد آباد اور مغربی بنگال کے لوگوں سے بدعنوانی سے پاک حکمرانی کے نظام قائم کرنے میں متحد ہونے اور سماجی ترقی کی خاطر ایس ڈی پی آئی کے ساتھ جڑنے کرنے کی اپیل کی۔ اجلاس کی صدارت ریاستی صدر تائید الاسلام نے کی۔ ریلی اور جلسہ میں قومی سکریٹری رونا لیلیٰ، ریاستی جنرل سکریٹری حقیق الاسلام، ریاستی نائب صدرمحمد شہاب الدین، ویمن انڈیا موومنٹ کی قومی صدر یاسمین اسلام، عالیہ پروین اور دیگر ریاستی قائدین نے بھی شرکت کی۔



Comments
Post a Comment