ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں 78 ویں یوم آزادی کو جوش و خروش سے منایا - ہمارے ملک کی آزادی ہمارے آباؤ اجداد کے پسینے،خون اور جان کی قیمت پر ملی ہے۔ ایم کے فیضی


نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے 78ویں یوم آزادی کو ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا۔ پارٹی قومی صدر ایم کے فیضی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ استعماری قوتوں سے ہمارے ملک کی آزادی ہمارے آباؤاجداد کے پسینے، خون اور جان کی قیمت پر ملی ہے۔ نیز حقیقی آزادی بھوک سے آزادی اور خوف سے آزادی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں پارٹی لیڈران و کارکنا ن نے علی الصبح ترنگا لہرایا اور شیرینی تقسیم کی۔ نیز کئی فلاحی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا نئی دہلی میں واقع پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی قومی نائب صدر محمد شفیع نے ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر پارٹی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے، قومی ورکنگ کمیٹی رکن ظہیر عباس، دہلی ریاستی لیڈر ڈاکٹر آئی اے خان اور دیگر عہدیداران اورکارکنان موجود رہے۔ 


Comments