![]() |
چنئی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی ائی) نے مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چنئی ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کے قریب (17 اگست 2024 کو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اے ایس عمر فاروق کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی رکن محمد رشید نے استقبالیہ تقریر کی۔ ریاستی سکریٹری اے کے کریم نے افتتاحی تقریر کی۔ اس کے علاوہ احتجاجی مظاہرے میں ریاستی خزانچی امیر حمزہ، ریاستی سکریٹری رتنم، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اصغر علی اور بشیر سلطان، چنئی نارتھ زون کے سکریٹری محمد اسماعیل اور کمبائنڈ چنئی زون کے ضلعی منتظمین موجود تھے۔
وقف بورڈ کے سابق صدر اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق رکن پارلیمنٹ انور راجہ، وقف بورڈ کے سابق صدر حیدر علی، پی ڈی پی تمل ناڈو کے صدر کے ایم شریف، انڈین نیشنل لیگ کے صدر بشیر احمد، ایم جے کے کے جنرل سکریٹری ہارون رشید، جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سکریٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس این سکندر، یونائیٹڈ پیس کونسل کے جنرل سکریٹری مولوی مجیب الرحمن باقوی، جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولوی منصور کاشفی نے مذمتی تقریر کی۔مظاہرے میں خواتین سمیت 400 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور مرکزی حکومت سے وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لینے پر زور دیتے ہوئے نعرے لگائے۔

Comments
Post a Comment